(محمد اویس) چینی خاتون شی شی نے سوشل پلیٹ فارم پر اپنی گزشتہ ویڈیو کے متعلق اسلام آباد پولیس سے معذرت کر لی اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔
چینی خاتون شی شی نے بتایا کہ ان کا اسلام آباد میں اپنے کرایہ کے مکان کے مالک سے تنازعہ ہوا تھا اور زبان کے فرق سے غلط فہمی پیدا ہوئی تھی۔ میں غیر ملکی ہونے کے باعث صورتحال کو غلط سمجھ رہی تھی۔ اسلام آباد پولیس نے میرے ساتھ اچھا برتاؤ کیا اور تعاون کیا۔
چینی خاتون شی شی نے کہا میں اسلام آباد پولیس کی اہلکار عورتوں سمیت تمام افسران کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کے عوام کی محبت اور تعاون پر دل سے شکر گزار ہوں۔ مجھے وشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو پر افسوس ہے۔ چینی خاتون شی شی کی ایک ویڈیو کلپ سوشل پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی تھی جس میں اسلام آباد پولیس کی دو اہلکار عورتیں نمایاں نطر آ رہی تھیں، ایک عورت ان کے احتجاج کا سخت لہجے مین جواب دیتی نطر آ رہی تھی۔

اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز نے اس ویڈیو کلپ کے معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے کر رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد اب چینی خاتون کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: غیر ملکی خاتون کی وائرل ویڈیو، اسلام آباد پولیس کے سینئیر افسر نے تحقیقات کا حکم دے دیا






