5

152 افسران کی 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگی کی منظوری

 (بابر شہزاد تُرک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 اور مساوی کے 152 افسران کی 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگی کی منظوری دی ہے.

کورس 27 جولائی سے 2 اکتوبر 2026 تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشنز (نیپاء) میں ہو گا، 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کا دورانیہ 10 ہفتے ہو گا . 

4 ہفتوں کیسپیشلائزڈ ٹریننگ بھی پروگرام کا حصہ ہو گی، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جو 26  افسران کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں ان میں او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوشین سرور، ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس اسلام آباد محمد انس اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ پنجاب حکومت محمد شایان علی جاوا، وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے ڈسپوزل پر موجود محمد صہیب بٹ، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید، ڈی جی ایل ڈی اے کے ڈسپوزل پر موجود کیپٹن (ر) طیب سمیع خان، ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس، پی اینڈ ڈی پنجاب کے ڈسپوزل پر موجود محمد احتشام الحق، ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین میمن، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی طلحہ زبیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ثانیہ صفی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو خیبرپختونخوا صبیحہ حسن طورو شامل ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے مزید نامزد افسران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) شہریار شیرازی، ڈپٹی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نعمان افضل اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا محمد ابوبکر، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے سپرد محمد مظہر امین حیات وٹو، ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین، ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد، ڈپٹی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ پی ایچ ای پنجاب مرزا ولید بیگ، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز سندھ رابعہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ سندھ ک ڈسپوزل پر موجود محمد سیف، سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب رضوان نذیر، ڈائریکٹر پی ایل آر اے پنجاب شریش سعد اور لوکل گورنمنٹ سندھ کے سپرد مہدی ملوف شامل ہیں۔

 پولیس سروس آف پاکستان کے 25 افسران بھی 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کیے گئے ہیں، جن میں ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی پی اوز، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران شامل ہیں، آفس مینجمنٹ گروپ کے ڈپٹی سیکریٹری، مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکشن افسران، صدر سیکریٹریٹ، وفاقی محتسب، ہاؤسنگ، فنانس، دفاع، پورٹس اینڈ شپنگ، فوڈ سکیورٹی اور دیگر وفاقی اداروں کے افسران بھی کورس کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔

فارن سروس آف پاکستان، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، ان لینڈ ریونیو سروس، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، اکنامسٹ گروپ اور پوسٹل گروپ کے متعدد افسران بھی 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں شریک ہوں گے، وزارت توانائی، وزارت قومی ورثہ و ثقافت، نیشنل سیونگز، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن، ایف بی آر، وزارت قانون، اے ایس ایف، جی ایچ کیو، پاک بحریہ سویلین، سروے آف پاکستان، وزارت دفاعی پیداوار، کراچی پورٹ ٹرسٹ، نیب، انٹیلی جنس بیورو اور حکومت بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

 تمام نامزد افسران کو 27 جولائی سے متعلقہ نیپا میں رپورٹ کرنے اور تازہ سالانہ میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، 10 ہفتوں کے کورس کی فی افسر فیس 2 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ 4 ہفتوں کی اسپیشلائزڈ ٹریننگ کی فیس 64 ہزار 286 روپے مقرر کی گئی ہے، وفاقی افسران کی فیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ صوبائی افسران کی فیس متعلقہ حکومتیں ادا کریں گی، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق منتخب افسران کو لازمی طور پر تربیت کیلئے ریلیو کیا جائے گا، دوران تربیت دفاتر میں حاضری نہیں ہو گی، خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوسکے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق لازمی تربیت میں تین بار عدم شرکت پر افسر کو ترقی کیلئے سپرسیڈ کیے جانے کی سفارش کی جاسکے گی جبکہ غیر ضروری انخلا کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں