
(رحمت اللہ موسیٰ خیل)بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈیڑھمہ میں موٹرسائیکل پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ قوم مری سکنہ کلی ڈیڑھمہ تحصیل لونی کے نام سے ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق بم کچی سڑک میں نصب کیا گیا تھاجس پر موٹرسائیکل چڑھتے ہی زور دار دھماکا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ضلعی عدلیہ میں نئے ججز تعینات کرنے کا فیصلہ، 31جولائی تک درخواستیں طلب،شرائط بھی سامنے آ گئیں






