3

فلسطین کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی مزید اشتعال انگیزی، راتوں رات چار غیر قانونی چوکیاں کھڑی کر لیں

(ویب ڈیسک)   اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں اس فلسطینی گاؤں کے قریب 4 نئی غیر قانونی آؤٹ پوسٹ  چوکیاں قائم کر لیں جہاں کل خونریز  جھڑپ ہوئی تھی اور کئی فلسطینی اور دو یہودی آبادکار  مارے گئے تھے۔ 
اسرائیل کے آرمی ریڈیو اور فلسطینی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں نے  دریائے اردن کے شمالی مغربی کنارے میں راتوں رات چار نئی غیر قانونی چوکیاں قائم کر لیں۔

مبینہ طور پر ایک چوکی براہ راست ٹیل گاؤں کے ساتھ  بنائی گئی ، جہاں کل جمعہ کو  آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان فائرنگ کا  ایک مہلک تبادلہ ہوا تھا، جس میں دو اسرائیلی اور چار فلسطینی مارے گئے۔

اسرائیلی براڈ کاسٹ میں بتایا گیا کہ کل جمعہ سے اب تک شمالی مغربی کنارے کے  “B” اور “C”  ایریا میں 4 نئی سیٹلمنٹ چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

فلسطینی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تین دیگر چوکیاں قریبی فلسطینی قصبوں عوارتہ، قصراء اور جبل عبید کے قریب بنائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام چار چوکیاں چھوٹی پناہ گاہوں اور خیموں پر مشتمل ہیں، کچھ چوکیوں میں تو پالتو مویشی بھی باندھے گئے ہیں۔ 

یہودی آبادکاروں کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی اور تشدد  میں مزید اضافہ کا پیش خیمہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گاِ موسلا دھا ر بارش کہاں؟ آج رات اور کل کیلئے فورکاسٹ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں