
(24نیوز) افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع زیبک میں فریڈم فرنٹ نے طالبان کے دو فوجی ڈرون مار گرائے۔
فریڈم فرنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کے ڈرون فریڈم فرنٹ کےعلاقوں میں کارروائی کر رہے تھے، فریڈم فرنٹ نے بروقت جوابی کارروائی کر کے طالبان کے ڈرون گرا لئے۔
طالبان نے حالیہ دنوں میں زیبک میں بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی کوشش کی لیکن فریڈم فرنٹ کی منظم مزاحمت سے طالبان کی پیش قدمی ناکام ہو گئی اور جھڑپوں میں طالبان کو جانی و عسکری نقصانات اٹھانا پڑے۔
فریڈم فرنٹ نے طالبان کی کمک لے جانے والے ہیلی کاپٹروں کو لینڈنگ سے روک دیا۔
فریڈم فرنٹ کی شدید فائرنگ پر طالبان کے ہیلی کاپٹر واپس لوٹ گئے۔
فریڈم فرنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ زیبک میں طالبان کی کارروائیوں کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج ہلاک






