4

سعودی عرب میں تعینات یونانی فوجیوں نے پیٹریاٹ میزائل سے دو بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے

(ویب ڈیسک)  یونانی فوج کے  اہلکاروں نے سعودی عرب میں پیٹریاٹ ائیر ڈیفینس سسٹم کی مدد سے یمن سے فائر کئے جانے والے دو بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے۔

  امریکہ کے فراہم کے ہوئے پیٹریاٹ  فضائی دفاعی نظام  کو سعودی عرب میں آپریٹ کرنے کے لئے یونان کے اعلیٰ درجہ کی مہارت رکھنے والے اہلکار سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ 

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یونانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ سعودی عرب میں تعینات یونانی فوج کے زیر استعمال فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز یمن سے ینبع کی آئل ریفائنریوں کی جانب داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے حملےکے خدشےکے پیش نظر ینبع میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنےکی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیئے:  تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گاِ موسلا دھا ر بارش کہاں؟ آج رات اور کل کیلئے فورکاسٹ 

ذرائع کے مطابق یمن سے 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جن کا ہدف ینبع کی آئل ریفائنریاں تھیں۔ایک دوسرے ذریعے نے بھی دونوں میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کی تصدیق کی۔

 یونان نے 2021 میں سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے ایک معاہدےکے تحت امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام  سعودی عرب میں تعینات کیا تھا، جسے یونانی فوجی چلاتے ہیں۔اس کا مقصد سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچےکا تحفظ ہے، یہ واقعہ دوسرا موقع تھا جب یونانی اہلکاروں نے سعودی عرب میں اس نظام کے ذریعےکسی حملےکو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیئے: جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج ہلاک 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں