
(24 نیوز)جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ٹیئرگارٹن پارک میں کار ہجوم پر چڑھا دی گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے پریڈ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ادارے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں، تاہم زخمیوں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر کچھ واضح نہیں۔
پولیس کے مطابق مشتبہ ملزم مسلم ہے جسکی شناخت کرلی گئی ہے مگر ابھی اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔






