4

آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،ایرانی وزارت خارجہ کی تصدیق

(ویب ڈیسک )ایرانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہاآبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،عمان کیساتھ جمعہ اور ہفتہ کے روز  آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات ہوئے،تہران میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق مذاکرات کیے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہادونوں فریقوں نےآبنائےہرمز سےمتعلق اصولوں اورعملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک کےدرمیان تکنیکی اورسیاسی سطح پرمشاورت کا سلسلہ بدستورجاری ہے،آبنائےہرمز میں بحری آمد و رفت کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑا کریک ڈاؤن۔۔۔  110 ڈرائیورز کے لائسنس معطل

 دوسری جانبکویت نے ایران کےخلاف فوجی کارروائیوں میں اپنی مبینہ شمولیت سےمتعلق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

 کویتی حکام کاکہنا ہےکہ کویت نےکسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ایران کےخلاف کسی جارحانہ کارروائی کے لیےاپنی سرزمین،فضائی حدود یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں