(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر زیلنسکی اور اسرائیل کو ایرانی بحری جہاز پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر کو ایران کے بحری تجارتی جہاز پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا کہ صدر زیلنسکی نے اسرائیل کی ایما پر ایرانی جہاز پر حملہ کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے تجارتی بحری جہاز پر یوکراینی فوج کا حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔عراقچی نے یہ بھی کہا کہ ایران اس حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کرکٹرز کی مدد سے سٹہ بازی ہو رہی ہے، کاروباری خاتون کے انکشاف سے کہرام مچ گیا






