
(ویب ڈیسک)چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 12افراد ہلاک جبکہ 23زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کےمطابق سیلاب کے باعث ہلاکتیں سمر کیمپ میں ہوئی، راستے بند ہونے سے سمر کیمپ میں موجود کئی لوگ پھنس گئے،امدادی کارروائیوں میں سیاحتی مقام سے 174 لوگوں کو نکال لیا گیا۔
شمال مغربی صوبےگانسو میں سب سے بارشوں سے سب زیادہ نقصان ہوا،بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سمندری طوفان نول گذشتہ روز چین کے جنوبی ساحلی علاقے سے ٹکرا تھا،چین میں ایک میں آنے والا یہ تیسرا سمندری طوفان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں کا نیا فارمولا کیا ہوگا ؟ آج اہم مذاکرات






