2

امریکہ: فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ3 افراد ہلاک

(24 نیوز)امریکہ کے شہر سیئٹل میں فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ارشدیپ سنگھ کی سمرین کور کیساتھ تعلقات کی تصدیق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں