
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران پرتباہ کن حملوں کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے گفتگو میں کہاکہ امریکا ایران کے ساتھ انتہائی سنجیدہ گفتگو کر رہا ہے۔ اگر سفارت کاری ناکام ہوئی تو ہم دوبارہ بہت سخت فوجی کارروائی کی طرف جائیں گے۔
ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ وہ سفارت کاری کو کتنا وقت دینے کے لیے تیار ہیں؟ ٹرمپ کا جواب دیا،اس کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔ یا تو یہ معاملہ جلد طے ہو جائے گا یا پھر بالکل بھی نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا






