2

دنیا کی سب سے بڑی جھیل ایران اور یوکرین میں جاری جنگ کا نیا محاذ

 (24 نیوز)دنیا کی سب سے بڑی جھیل یعنی بحیرہ قزوین یا بحیرہ خزر جسے ’’کیسپین سی‘‘ بھی کہا جاتا ہے، اب ایران اور یوکرین کی جاری جنگوں کا نیا محاذ بن چکی ہے، یہ علاقہ ایران اور روس کے بڑھتے ہوئے عسکری اور معاشی تعلقات کی ایک اہم شاہراہ ہے، لیکن اب یوکرین کے حالیہ ڈرون حملوں نے اس خطے میں شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

یوکرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے ڈرونز نے بحیرہ قزوین میں عسکری سامان لے جانے والے دو روسی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جو کہ ایران سے روس کے پورٹ کی طرف جا رہے تھے۔

یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ”حملے کی زد میں آنے والے جہاز ایران سے عسکری سامان کی روس منتقلی میں ملوث تھے“۔

مزید پڑھیں:ٹیسٹ باؤلر محمد عباس نے تاریخ بدل دی، عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

دوسری جانب ایران نے اس حملے پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایک تجارتی جہاز جو لوہا لے جا رہا تھا، اس حملے کی زد میں آیا، جس سے ایک ایرانی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

ایرانی علاقائی گورنر ہادی حق شناس نے اس راستے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ”انزلی اور انزالی کے پورٹ  کا یہ راستہ روس اور ایران کے تجارتی تبادلوں کے لیے ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد راہداری ہے“۔

اس واقعے پر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”یوکرین کی اس خطرناک مہم جوئی پر ہماری طرف سے ہر صورت جواب دیا جائے گا۔“ اس کے بعد تہران میں یوکرین کے ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج بھی درج کرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں