2

نتائج پر خاموش نہیں رہیں گے، نہ جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے: بلاول بھٹو کا انتخابی نتائج پر اظہارِ تحفظات

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد کی کوٹلا وادی میں پارٹی کارکنان سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ظلم، زیادتی اور ڈکیتی کو جمہوریت کا نام دیا جا رہا ہے جبکہ عوام نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیابی دلائی، ان کا کہنا تھا کہ میرپور کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا اور ان کے ووٹ کا تحفظ پارٹی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابی نتائج پر خاموش نہیں رہے گی، نہ جھکے گی اور نہ ہی پیچھے ہٹے گی، بلکہ اپنی تمام نشستیں واپس حاصل کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ چوہدری یاسین کو شکست دینے کے لیے 10 پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کی گئی جبکہ ایک پیپلز پارٹی کارکن کو شہید کیا گیا اور فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاست کے فیصلے قومی مفاد کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے مفاد میں کیے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا،ہم قومی مفاد کیلئے ریاست کے ساتھ ہیں ، ن لیگ کے مفاد کیلئے نہیں،ہم قومی مفاد میں خاموش ہیں اور صرف قومی مفاد کیلئے ہی خاموش ہوتے ہیں 

انہوں نے کہا کہ ریاست نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد اہم ہے یا ن لیگ کے مفاد کا تحفظ ،  تاریخ میں پہلی بار کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن کا مقصد پولنگ اسٹیشنز کو تحفظ فراہم کرنا تھا، ممکن نہیں چودھری یاسین شہر کے حلقے سے جیت جائیں اور آبادئی حلقے سے ہار جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں