2

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کراچی میں لیاری اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ

(24 نیوز)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری  نے کراچی میں اسپینسر آئی ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ اسپینسر آئی اسپتال کو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید بنایا۔

انھوں نے کہا کہ 1940 میں قائم تاریخی اسپتال کو اصل ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے بحال کیا گیا،ڈاکٹرز اور طبی عملے کی عوامی خدمت کے لیے غیر معمولی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے۔

خاتون اول نے کہا کہ اسپینسر آئی اسپتال میں روزانہ تقریباً 4 ہزار مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،اسپتال میں تمام طبی سہولیات اور علاج مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اپریل 2026 سے اب تک 700 سے زائد لیزر اور دیگر کامیاب طبی پروسیجرز انجام دیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں