1

لورالائی سے  لاہور میں سمگل کی جانیوالی آئس منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

(علی موسیٰ رضا )لورالائی سے  لاہور میں سمگل کی جانیوالی آئس منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

 بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب کروڑوں روپے مالیت کی آئس منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، پنجاب کے سرحدی ایریا بواٹہ میں بارڈر ملٹری پولیس نے آئس منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔

 کمانڈنٹ امیر تیمور خان  نے بتایا کہ ایک بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر کو بھی گرفتار کر کے تھانہ بواٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملزم کا تعلق خبیر پختونخوا پشاور سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزم کے نیٹ ورک کے دیگر ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا ،کروڑوں روپے مالیت کی غیر سگریٹ چھالیہ گٹکا وغیرہ بھی پکڑا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں