
(24 نیوز)حیدرآباد میں جعلی نوٹوں سے خریداری کر کے تاجروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ، سٹی پولیس نے 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران ملاح، ماہم ملاح، ریحانہ قریشی اور ریہ شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے 66 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کےمطابق تاجر کی شکایت پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان مختلف دکانوں سے خریداری کرکے جعلی نوٹوں سے ادائیگی کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت






