1

کشمیر کی عوام نے ترقی پر مہر لگائی ،وہاں  ایک ہی آواز سنی ہمیں پنجاب والی سہولتیں چاہئیں،مریم نواز

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیر کی عوام نے اپنی کامیابی اور ترقی پر مہر لگائی ہے، عوام اب باشعور ہوچکے ہیں،سیاسی بیان بیازی اور رونے دھونے سے عوام کو دھوکا نہیں دیاجاسکتا،آزادکشمیر میں ایک ہی آواز سنی کہ ہمیں پنجاب والی سہولتیں چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزادکشمیر انتخابات کے حوالےسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی عوام نے اپنی کامیابی اور ترقی پر مہر لگائی ہے ،پہلے مرحلے میں کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد دیتی ہوں ،قائد نوازشریف،وزیراعظم شہبازشریف کو کامیابی پرمبارکباد دیتی ہوں،کشمیر کے عوام نے نوازشریف اور ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا،

مریم نواز کاکہناتھا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں،سیاسی بیان بیازی اور رونے دھونے سے عوام کو دھوکا نہیں دیاجاسکتا،آزادکشمیر میں ایک ہی آواز سنی کہ ہمیں پنجاب والی سہولتیں چاہئیں،ان کاکہناتھا کہ آپ کے پاس سندھ کا کوئی بھی منصوبہ بتانے کیلئے نہیں تھا،سندھ واحد صوبہ جہاں 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ،آپ کا کوئی ایجنڈا تھا نہ ہی بیانیہ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ گلگت بلتستان میں آپ کےجلسوں میں عوام نے شرکت نہیں کی ،گلگت بلتستان کا الیکشن آپ جیت گئے وہاں دھاندلی نہیں ہوئی ،الیکشن کافیصلہ ریاست نہیں کرتی بلکہ عوام کرتی ہے ،پیپلزپارٹی کو چاہیے تھا فراخدلی سے اپنی شکست تسلیم کرتی ۔

مریم نواز نے کہاکہ آپ کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں ہے اب دھاندلی کا رونا دھونا کررہے ہیں،آزادکشمیر کے عوام نے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کرووٹ دیا ہے ،سندھ میں 17 سال کی حکومت کے باوجود آپ کےپاس بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے،عوام کے ووٹ ،عوام کے فیصلے کوکھلے دل سے قبول کریں ،آپ کی بھی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں ،اگر آپ تھوڑی سےمحنت کرلیں تو نتائج بہتر ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جن کی اپنے صوبے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں وہ آزادکشمیر کی سڑکیں کیسے بنائیں گے،سیاسی بیان بازی ، رونے دھونے سے بات نہیں بنتی ، آج عوام باشعور ہیں ، بلاول کو سمجھانا چاہتی ہوں کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتے ہیں ، بلاول صاحب آپکے پاس عوام کو بتانے کے لیے پرفارمنس اور نہ کوئی ریکارڈ تھا ، پرفارمنس ہوتی تو آپ کو ہمارے اوپر تنقید کرنے کا وقت نہ ملتا ، بلاول شاید بھول گئے ایک سال سے آزاد کشمیر میں آپکی حکومت تھی ، پیپلزپارٹی کے دور میں آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے،سندھ کی سڑکیں بہتر کریں ، گورننس بہتر کریں ، کارکردگی پر غور کریں ، خود احتسابی کریں ، سندھ ضرور ترقی کرے گا ،سندھ میں امن وامان صفائی سڑکوں کا نظام بہتر کریں ، جو آتا ہے کہتا ہے کہ پنجاب جیسا سندھ اور لاہور جیسا کراچی چاہے ، میں نے کہا تھا ہم آزادکشمیر کو پنجاب جیسی ترقی دیں گے ،آپ الیکشن مہم میں یہ بھی نہیں کہہ سکے کہ ہم آزادکشمیر کوکراچی جیسا بنائیں گے ،آزادکشمیر میں آپ کی حکومت ہے ،دھاندلی کاالزام کس پرلگا رہے ہیں،عوام رونے دھونے والوں کوووٹ نہیں دیا کرتے ۔

مریم نواز نے کہاکہ ذاتیات پربات کرنے اور تنقید کرنےکےسوا آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ،آزادکشمیر میں وہ تمام کام ہوں گے جو پنجاب میں کئے جارہے ہیں ،پیپلزپارٹی کی دھاندلی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو وائرل ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کا الرٹ جاری،5 اگست تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں