2

پاکستان مینز فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام آسیان کپ میں شرکت کریگی

(24 نیوز  )پاکستان مینز فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام ایونٹ میں شرکت کریگی، مردوں کی قومی ٹیم فیفا آسیان کپ میں حصہ لے گی،فیفا آسیان کپ ٹورنامنٹ ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان  14 ٹیموں میں شامل ہے جو اس نئے ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی،   شاہینز ان تین مدعو ٹیموں میں شامل ہیں جو آسیان خطے سے باہر ہیں،  دیگر 11 ٹیمیں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں۔

صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن فیفا کے صدر جیانی انفینتینو کی تہہ دل سے مشکور ہیں، مختصر عرصے میں ہمیں دوسرے فیفا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں