1

اسلام آباد پولیس نے کورنگ نالے  میں پھنسے 2 نوجوانوں کو ریسکیو کرلیا

(24 ںیوز)اسلام آباد پولیس نے کورنگ نالے  میں پھنسے 2 نوجوانوں کو ریسکیو کرلیا،سمبلی ڈیم روڈ کورنگ نالے کے نیچے پھنسے دو شہریوں کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا۔

دونوں افراد سمبلی ڈیم روڈ کورنگ نالے کے نیچے کباڑ اٹھانے گئے تھے، سمبلی ڈیم روڈ کورنگ نالے کے نیچے اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا۔

پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے دونوں افراد نالے میں پھنس گئے، تھانہ بارہ کہو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں