1

 نوجوانوں کو  مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل مہارتوں  سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:شہباز شریف

(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے منصوبوں کے تحت روزگار کے مواقعوں کے لئے موثر اور جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جاۓ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار، کاروبار، تعلیم اور ہنر کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنر مند افرادی قوت ملک کی معیشت، صنعت اور معاشرتی تنوع میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں