
(عرفان ملک )ایف آئی اے نے انسداد انسانی سمگلنگ کی استعدادکار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں انسداد انسانی سمگلنگ کے مزید سرکلز قائم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،پنجاب میں اس وقت ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ کے 4 سرکلز فعال ہیں جولاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں کام کر رہے ہیں۔
انسانی سمگلنگ کے بڑھتےہوئے چیلنجز کے پیش نظر ایف آئی اے کا نیٹ ورک بڑھانے پر غورکیاجارہاہے، مزید سرکلز کے قیام سے انسانی سمگلرزکے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون وے کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے کیمرے لگانے کا فیصلہ
پنجاب کے مزید علاقوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکلز کے دائرہ کار میں لانے پر غورہورہاہے،انسانی سمگلنگ اورغیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت روکنےکیلئےمؤثراقدامات کئےجائینگے۔






