1

پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں ایک بڑی سیاسی کامیابی مل گئی

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں ممتاز قانون دان محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے  جو ق لیگ کی بڑی سیاسی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں ایک بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ہے جہاں ممتاز قانون دان اور انصاف لائرز فورم کے متعدد سینئر رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

صوبے کے ممتاز قانون دان محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری سالک حسین سے خصوصی ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے متعدد کلیدی رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے ق لیگ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیاوپارٹی میں شامل ہونے والے انصاف لائرز فورم کے سینئر رہنماؤں میں جہانگیر خان خواجہ، عثمان خان ترلندی اور داؤد خان شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے تمام نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان سینئر قانون دانوں اور رہنماؤں کی شمولیت سے خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ق) پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، منظم اور فعال ہو کر ابھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور بورڈمیٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں