
(24نیوز) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم مسلسل تبدیلیوں کی زد میں آئی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو میچ سے پہلے فائنل کرنے کے بعد بھی اس مین تبدیلیاں کی گئی تھیں، اب ٹیسٹ میچ میں “رزلٹ” نہیں ملا تو کہا جا رہا ہے کہ ٹیم میں مزید تبدیلیاں ہوں گی۔
ویسٹ انڈیز کے ساتھ پاکستان قومی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس کمزور تھی۔ اس اس پرفارمنس کے سبب ٹیم میں مزید تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی قیاس آرائیاں کرنے والے کہہ رہے ہیں کہ سرفراز احمد نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ مجھے پاکستان کی بیٹنگ نے مایوس کیا، اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہوجاتی ہے۔
ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی شکست کے بعد کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم مین تبدیلیاں کی جائیں گی۔
سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلی اننگز میں ہمیں لیڈ لینی چاہیے تھی، امام الحق اچھی بیٹنگ کررہے تھے، وہ تھوڑا اور صبر کرتے تو لیڈ مل سکتی تھی۔میچ کے ا تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننا چاہیے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کی وہ پاٹنرشپ بننا چاہیے تھی ۔ وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد دے رہے تھی۔
ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو 90 رنز سے ہرادیا تھا۔211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے تھے۔
سرفراز نے کہا کہ ہم وسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دیں گے لیکن فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما قتل






