
(24نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے ڈاکٹر راجیح تمی البگانی کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔
ڈاکٹر رجیح تمی البگانی جلد چارج سنبھالیں گے، انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے اسلام آباد میں مملکت کے سفیر کے عہدہ کا حلف لیا۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے نامزد سفیر ڈاکٹر رجیح تمی البگانی 2024ء میں سعودی عرب کی آرمی میں میجر جنرل کے عہدے سے سبک دوش ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ میں شمولیت اختیار کی۔
ڈاکٹر رجیح تمی البگانی ںے 2015ء میں برونیل یونیورسٹی لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پولیس میں بھرتی کیلئے ڈیڑھ کلومیٹر کی دوڑ کے دوران امیدوار فوت ہو گیا






