1

  ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ ؛ ثاقب اور جواد فائنل میں قازق فائٹرز سے نمٹیں گے 

(24 نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس کے دو پاکستانی کھلاڑی  ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ایشین مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ثاقب اور محمد جواد فائنل میں پہنچے ہیں۔

محمد ثاقب نے انڈر 18 جبکہ محمد جواد نے انڈر 16 کیٹیگری کے سیمی فائنل میچوں میں اپنے حریفوں کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستانی فائٹرز نے قازقستان اور کرغزستان کے  فائٹرز کو ہرایا ۔  اب دونوں کا فائنل میں مقابلہ قازقستان کے فائٹرز سے ہو گا۔

 ثاقب 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اعلان 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں