1

ای سی سی نے گندم درآمد کرنے کے طریقہ کار کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کرنےکی منظوری دیدی

(24نیوز)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی ضرورت، طلب اور درآمدی طریقہ کار طے کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنائے گی۔

ای سی سی کے اجلاس میں گندم کی ممکنہ درآمد کے معاملے پر اہم فیصلے کیے گئے۔ گندم درآمد کرنے کے طریقہ کار کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، جبکہ متعلقہ وفاقی وزرا، سیکریٹریز، چیئرمین ٹی سی پی اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔سٹیئرنگ کمیٹی ملک میں گندم کی ضرورت اور صوبوں کی طلب کا جائزہ لے کر درآمد کے طریقہ کار پر سفارشات مرتب کرے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی ممکنہ درآمد کیلئے جامع عملی حکمت عملی تیار کرنے اور وفاق و صوبوں کے درمیان رابطے مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے ایک بار پھر برادر اسلامی ملک ہونے کا حق ادا کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں