
(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نےشان مسعود کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،انہیں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ شان مسعود کی بحالی کا عمل جاری رہے گا اور وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی بلے باز کا تمام کرکٹ فارمیٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان،مداح حیران و پریشان






