(24نیوز) گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے ایونٹ میں کوالیفائینگ راؤنڈ ہوا تو کئی حیرت میں مبتلا کرنے والی چیزیں سامنے آئیں جن میں پاکستانیوں کے لئے سب سے اہم یہ تھی کہ پاکستانی ہیرو اور اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم چھٹی پوزیشن پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا، جن کو پاکستان میں ارشد ندیم کا روایتی حریف سمجھا جاتا ہے وہ بھی ارشد ندیم کی طرح پانچویں پوزیشن پر نظر آئے۔
گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی اور بھارتی فینز کے لئے حیرت ناک پرفارمنس سری لنکا کے تھارنگا کی تھی جنہوں نے 89.34 میٹر دور جیولن پھینکا اور کوالیفائر میں پہلی پوزیشن پر نظر آئے۔ دوسری پوزیشن گریناڈا کے اینڈریسن پیٹرز کی رہی جنہوں نے 81.29 میٹر دور جیولن پھینکا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں تیسری پوزیشن ساؤتھ افریقہ کے ڈوؤ سمیت کی ہے جنہوں نے 80.64 میٹر دور جیولن پھینکا۔ چوتھی پوزیشن پر بینجمن ایسٹ تھے جن کی تھرو 80.38 میٹرو دور گری۔ ان سے نیچے نیرج چوپڑا ہیں جن کا نیزہ 79.61 میٹر دور گیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم کا نیزہ 78.63 میٹر دور گرا۔
ارشد ندیم سے صرف ایک فٹ پیچھے بھارت کے روہت یادو اور یش ویر سنگھ کے نیزے گرے۔

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا دونوں کے لئے پوڈیم تک پہنچنا بظاہر ناممکن نظر آنے والا چیلنج ہے۔ سری لنکا کے رمیش تھانگا بظاہر گولڈ میڈل کیلئے پہلے ہی فیوریٹ تھے، اب ان کی گولڈ میڈل تک رسائی میں محض کچھ گھنٹوں کا وقت ہی حائل نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر کی دامی اطاح پورٹ پر کھڑے امریکی گیس ٹینکر پر ڈرون کا حیرت انگیز حملہ
جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں اینڈرسن پیٹرز چونکا دینے والی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ کوالیفائر میں تو انہوں نے سوا اکاسی میٹر دور نیزہ پھینکا لیکن ان کا پرسنل ریکارڈ 93 میٹر سے بھی اوپر کا ہے۔

پاکستان کے فین ارشد ندیم کے لئے کسی معجزہ کی دعا ضرور کر سکتے ہیں لیکن صرف دعا شاید کچھ زیادہ کام نہ کرے کیونکہ دعا تو سبھی پلئیر اور ان کے فین کر رہے ہوں گے۔







