1

اولمپک گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل سے محروم رہ گئے

(24نیوز) گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈل لانے والے نیزہ باز ارشد ندیم فائنل راؤنڈ میں کھیل سے باہر ہو گئے۔ 

 گلاسگو کامن ویلتھ گیمز  میں جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل جاری ہے۔  فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیت ارشد ندیم کی حالت نہایت پتلی رہی۔ انہوں نے اپنی پہلی تھرو ضائع کر دی۔ تین تھروز ہونے کے بعد وہ نویں نمبر پر نظر آئے اور کھیل سے باہر ہو گئے۔ ان سے آگے آٹھ اتھلیٹس کو تین تین مزید تھرو کرنے کا چانس مل گیا۔

جیولن تھرو کے فائنل میں 12 ایتھلیٹ  شریک تھے۔ 

بھارت کے نیج چوپڑا پہلی تھرو   80.97 میٹر کی تھی۔ نیرج چوپڑا نے دوسری تھرو 85.83 میٹر دور پھینکی۔
پہلی تھرو ضائع ہونے کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسری تھرو 77.41 میٹر  کی۔  ارشد ندیم کا دوسری تھرو کے بعد فائنل کے 12  ایتھلیٹس میں نواں  نمبر ہوگیا۔
 بھارت کے نیرج چوپڑا دوسری تھرو کے بعد دوسرا نمبر پر  تھے۔

24 نیوز نے پہلے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کر دی تھی کہ جیولن تھرو ایونٹ میں کون کیا کرے گا؟ ارشد ندیم کا کیا انجام ہو گا؟ 

یہ بھی پڑھیئے: گلاسگو گیمز  کے جیولن تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کی چھٹی پوزیشن، گولڈ میڈل کی دوڑ میں سب سے اوپر کون؟

 سری لنکا کے رمیش پتھیرا گے نے مقابلے میں سب سے بڑی تھرو  کی۔  رمیش پتھیرا گے نے دوسری تھرو 89.75 میٹر دور پھینکی۔ 
تمام ایتھلیٹس کی ابتدائی 3 تھرو کے بعد ارشد نویں نمبر پر رہے اور ان کا گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں سفر تمام ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے: برٹش ویٹ لفٹر نے 163کلوگرام وزن اٹھا کرنیا کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ بنادیا

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں