1

ایران پر کئی روز طویل ائیر سٹرائیکس آج شروع ہو سکتی ہیں وال سٹریٹ جرنل

(ویب ڈیسک)  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں کی ایک اور لہر کا حکم دیا ہے، جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل نے آج ہفتہ کے روز  رپورٹ کیا کہ اسرائیل بھی ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کے متوقع حملوں میں حصہ لے سکتا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ائیر سٹرائیکس کی اس نئی لہر میں بمباری کئی دن تک جاری رہے گی اور  یہ اس ہفتے کے آخر میں (آج یا کل) شروع ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے پہلے عندیہ دیا تھا کہ امریکہ دوبارہ ایران پر حملے شروع کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں ایران کے بارے میں کہا کہ “ہم انہیں بہت سخت ماریں گے۔” “آپ جانتے ہیں، کسی وقت وہ کہیں گے، ‘ہم اسے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔'”

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکیوں کو امریکہ اور ایران کے درمیان”بیک اینڈ فورتھ” حملوں (کبھی حملہ کرنا کبھی رک جانا) کے لیے تیار رہنا چاہیے، ٹرمپ نے جواب دیا، “تھوڑا سا”۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف 

یہ بھی پڑھیئے:  کویت پر ہفتہ کے روز ایک اور  ایرانی ڈرون حملے کی تصدیق 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں