1

امریکا کسی بھی ایڈونچر سے باز رہے:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کردیا

(24نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کسی بھی ایڈونچر سے باز رہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے، امریکا کی کسی بھی مہم جوئی پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔ 

بعدازاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی فون پر گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا ایران پر فوری حملے موخر کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں