1

 بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی، عالمی پابندیوں کے باوجود روس سے روابط مودی کیلئے نیا امتحان

(احمد منصور)خلیجی جنگ اور امریکی تجارتی دباؤ کے سامنے مودی سرکار کی توانائی پالیسی سخت مشکلات کا شکار ہو گئی،عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے درمیان مودی کی غیر متوازن خارجہ پالیسی بھارتی عوام کیلئے کڑی آزمائش بن گئی۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے بل میں بھارت کیلئے ٹیرف  100 فیصد  تک بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا،عالمی پابندی کے باوجود روسی توانائی کے بڑے خریداروں میں شامل ہونے کے باعث بھارت امریکی بل کی زد میں آ گیا۔

امریکی سینیٹر رچرڈ بلومن تھال کا کہنا ہے کہ مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکی بل کی زد میں بھارت سب سے نمایاں ملک ہے،مودی حکومت توانائی کے تحفظ اور امریکی ٹیرف کے خطرے کے درمیان توازن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

 بھارتی جریدہ وی آن نیوزکے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان  رندھیر جیسوال  نے بھی روسی تیل کی درآمد کو بھارت کیلئے نقصان دہ ہونے کی تائید کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:راجن پور: سویاں کھانے سے بچہ جاں بحق، 37 افراد ہسپتال منتقل،4کی حالت تشویشناک

بھارتی توانائی اور تیل و گیس کے ماہر کیرت پاریخ کے مطابق بھارتی روپے پر شدید دباؤ سے مہنگائی میں نمایاں اضافے ہونے کا خدشہ پہلے ہی بھارتی عوام کے سر پر منڈلا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں