1

شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب  ایل اے27مظفرآباد 1 کے الیکشن ملتوی

(24نیوز)مظفرآباد میں عوامی احتجاج کے باعث حالات خراب ہونے پر ایل اے27مظفرآباد 1 کے الیکشن ملتوی کر دیے گے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اتوار کو مہاجرینِ جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی 12 قانون ساز اسمبلی کی نشستوں اور مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر پولنگ ہونا مقرر تھی۔ 

تاہم حلقہ LA-27 مظفرآباد-1 کے بالائی اور دشوار گزار علاقوں میں گزشتہ شب سے ہونے والی شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں پولنگ عملے اور انتخابی سامان کی بروقت ترسیل ممکن نہ ہو سکی۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے رات گئے تک سڑکیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں، تاہم راستے مکمل طور پر بحال نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے باعث پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

حکام کے مطابق  ان غیر معمولی حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے حلقہ LA-27 مظفرآباد-1 میں آج کی پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے نئی تاریخ کا اعلان آج 2 بجے دوپہر کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں