
(ویب ڈیسک )سابق فٹبال کپتان جان ٹیری کو ایک میوزک کنسرٹ کے دوران اس وقت غیر متوقع ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اچانک اسٹیج پر پہنچے اور شائقین نے ان کی آمد پر بُو اور شور مچانا شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق جان ٹیری معروف گلوکار لیوک کومبز کے کنسرٹ کے دوران اچانک اسٹیج پر آئے، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اس کے بعد دونوں نے ہاتھ میں بیئر کے کین پکڑے اور گانے کے دوران انہیں ختم کیا۔
سابق فٹبالر نے ماحول کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے خالی کین شائقین کی جانب اچھال دیا، جس پر گلوکار نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تاہم، اسٹیج پر ان کی موجودگی پر ہجوم کا ردعمل ملا جلا رہا اور کئی افراد نے بُو بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے دل جیت لئے
جان ٹیری نے اپنے فٹبال کیریئر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور تقریباً دو دہائیوں تک اعلیٰ سطح کی فٹبال کھیلی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ سے بھی وابستہ رہے اور فٹبال کے شعبے میں کام جاری رکھا۔






