
(24 نیوز)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی کیاما لائبریری کو تقریباً 150 سال بعد اپنی ایک نایاب کتاب واپس مل گئی، جو ایک گھر کی مرمت کے دوران چمنی میں اینٹوں کے پیچھے چھپی ہوئی تھی۔
لائبریری کے مطابق گھر کی تزئین و آرائش کے دوران ایک پرانی ٹی ڈیسک (جو چمنی میں اینٹوں سے بند کر دی گئی تھی) دریافت ہوئی۔
اسی الماری میں 1858 میں شائع ہونے والی تاریخی کتاب ’دی اینٹیکٹیز آف ایتھنز‘ موجود تھی، جسے خاندان نے لائبریری کے حوالے کر دیا۔
یہ کتاب اس دور کی ہے جب کیاما پبلک لائبریری 1872 سے 1890 کے درمیان کیاما اسکول آف آرٹس میں قائم تھی۔
مزید پڑھیں:ویڈیو : بھارت میں کسان زندہ مگرمچھ کو کندھے پر اُٹھا کر تھانے پہنچ گیا
اگرچہ کتاب کب لائبریری سے لی گئی تھی، اس کا ریکارڈ موجود نہیں۔ البتہ، ایک اندازے کے مطابق اسے تقریباً ڈیڑھ صدی قبل ادھار لیا گیا تھا۔
لائبریری حکام نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ اگر اُس وقت کے قواعد کے مطابق جرمانہ وصول کیا جاتا تو اس کتاب پر تقریباً 20 ہزار امریکی ڈالر کے برابر لیٹ فیس بنتی۔
لیکن اب لائبریری نے تاخیر سے کتاب واپس کرنے پر جرمانے کا نظام ختم کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق کتاب حیرت انگیز طور پر بہترین حالت میں محفوظ رہی ہے۔
اب اسے دوبارہ قارئین کے لیے جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ لائبریری کے تاریخی اور اہم ذخیرے میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔






