1

کویت میں وزٹ ویزا کو رہائشی پرمٹ میں تبدیل کرنے کی نئی فیس مقرر

(ویب ڈیسک)کویت میں وزٹ ویزا کو رہائشی پرمٹ (اقامہ) میں تبدیل کرنے کیلیے نئی فیس کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون میں نئی ترامیم کے تحت وزٹ انٹری ویزا کو باقاعدہ رہائشی پرمٹ میں تبدیل کرنے کیلیے 150 کویتی دینار کی فیس مقرر کر دی گئی،یہ ترمیم سرکاری گزٹ کویت الیوم کے شمارے میں وزارت داخلہ کے فیصلہ نمبر 1091 (2026) کے تحت شائع کی گئی جو رہائشی قانون کے ایگزیکٹو ضوابط کو کنٹرول کرنے والے وزارتی فیصلے نمبر 2249 (2025) کے بعض دفعات پر نظر ثانی کرتی ہے۔

نئی ترمیم کے تحت آرٹیکل 39 کے پیراگراف نو میں ایک نئی شق (4) کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ایگزیکٹو ضوابط کے آرٹیکل 16 کے تحت وزٹ ویزا کو باقاعدہ رہائشی پرمٹ میں تبدیل کرنے کی خدمت کیلیے 150 دینار کی ادائیگی لازمی ہوگی۔

یہ فیصلہ ایگزیکٹو ضوابط کے آرٹیکل 20 کے مطابق گھریلو ملازمین اور اسی طرح کے دیگر زمروں کو اس فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔

کویتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کو اپنے متعلقہ دائرہ اختیار کے اندر نافذ کریں، یہ ترمیم سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی  پڑھیں :  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا   ہنگو میں خوارجی معاویہ کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں