
(خورشید رحمانی)ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر دو بڑی کارروائیوں کے دوران مشکوک سفری دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں زیمبیا اور کانگو جانے والے دو مسافر وں کو آف لوڈ کر دیاگیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق زیمبیا جانے والی مسافر کمبوڈیا سے پہلے ہی ڈی پورٹ ہو چکی تھی، کمبوڈیا میں ویزا مدت سے زائد قیام پر بلیک لسٹ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موبائل فون سے ٹیلیگرام اور ڈنگ ٹاک پر مشکوک ریکروٹمنٹ گروپس کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ، چینی ایجنٹس سے رابطوں اور مبینہ آن لائن اسکام چیٹس کا سراغ بھی لگایا گیا ۔
تحقیقات کے دوران زیمبیا میں 2 ہزار ڈالر ماہانہ ملازمت کی پیشکش کا بھی انکشاف ہوا ، کانگو جانے والے مسافر کے سفری دستاویزات میں مبینہ جعلی تصدیقی مہریں پائی گئیں، مسافر اپنی ملازمت اور سفری مقصد سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
دونوں مسافروں کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ، انسانی اسمگلنگ، امیگریشن فراڈ اور جعلی دستاویزات میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:لال گلیشیئر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ!روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئےعارضی طور پر بند






