
(24نیوز) کراچی کے مشہور قتل کیس میں نوجوان کے بظاہر اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ نے راز کھول دیا۔ گلستان جوہر سے نوجوان علی رضا کی لاش ملنے کے تین روز بعد پہلی مرتبہ وہ سی سی ٹ یوی ریکارڈنگ سامنے آ گئی جس نے نوجوان کی المناک موت کے راز سے پردہ ہٹا دیا۔
نوجوان بزنس مین میر رضا علی خان کی موت سے پہلے کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں دیکھا گیا کہ میر رضا کو رات 10بج کر 43 منٹ پر اپنی ٹیبل کی دراز سے اسلحہ نکالتا ہے۔
سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ میں اس کے بعد میر رضا کو اسلحہ نکال کر گاڑی میں رکھتے دیکھا گیا۔ میر رضا کو صبح 4 بجکر 38 منٹ پرجائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر اکیلا جاتے دیکھا گیا۔
میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بری حالت میں ملی۔ ان کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔، رضا کی لاش ملنے سے ایک روز پہلے ان کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے تھے۔






