1

سہیل آفریدی نے 2 ارب روپے سے زائد لاگت کے 5مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے  ضلع خیبر کا دورہ کیاجہاں انہوں نے جمرود میں 2 ارب روپے سے زائد لاگت کے پانچ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 

636 ملین روپے لاگت سے نرسنگ کالج جمرود کا سنگ بنیاد رکھا،32 ملین روپے لاگت سے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز میں اے آئی کلاسز کے قیام کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا،502 ملین روپے لاگت سے پینے کے صاف پانی کی 21 اسکیموں کی بحالی اور سولرائزیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

علاوہ ازیں ،430 ملین روپے لاگت سے جمرود بازار کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاجبکہ 424 ملین روپے لاگت سے 10 کلومیٹر طویل تختہ بیگ تا ڈی ٹور روڈ باڑہ کی توسیع، بحالی اور بہتری کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی  رکھا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں