
(24 نیوز )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا یہودی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
ایک کانفرنس سے خطاب میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی نافذ کردہ نئی ویزا پالیسی یہودی برادری کے خلاف نفرت کو ہوا دینے والے غیر ملکی افراد کو امریکا آنے سے روکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو بھی جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے جو ایران اور سارہ کے قاتل جیسے شدت پسندانہ نظریات جیسا اسرائیل مخالف بیانیہ اپناتے ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ تاہم ان مشکلات کے ساتھ ہم ایسے مشرقِ وسطیٰ کے لیے بھی پُرامید ہیں جہاں ابراہیمی معاہدے غالب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :لال گلیشیئر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ!روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئےعارضی طور پر بند






