1

گردن پر پرفیوم چھڑکنے سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے!

( ویب ڈیسک)  کینسر پر تحقیق کرنے والی ایک محقق نے لوگوں کو معمول کے مطابق براہِ راست گردن پر پرفیوم چھڑکنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض خوشبو دار کیمیکلز سے بار بار اور طویل عرصے تک رابطہ صحت کے لیے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے شعبہ پیتھالوجی سے وابستہ پی ایچ ڈی محقق اینا کینیڈاس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ مشورہ دیا،انہوں  نے کہا کہ پرفیوم میں سیکڑوں بلکہ ہزاروں کیمیائی مرکبات شامل ہوسکتے ہیں، جن میں سے کئی اجزا کو الگ الگ ظاہر کرنے کے بجائے صرف ’فریگرینس‘ کے عمومی نام سے درج کیا جاتا ہے۔

 فرنٹیئرز اِن ٹاکسیکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے اینا کینیڈاس نے کہا کہ کاسمیٹکس اور پرفیوم میں عام طور پر استعمال ہونے والے بعض اجزا، جن میں فتھیلیٹس، فارمل ڈی ہائیڈ اور وولیٹائل آرگینک کمپاؤنڈز (VOCs) شامل ہیں، اینڈوکرائن ڈسرپٹنگ کیمیکلز کے طور پر شناخت کیے گئے ہیں۔

یہ کیمیکلز جسم کے قدرتی ہارمونز کے نظام میں مداخلت کرسکتے ہیں یا ہارمونز جیسا عمل کرسکتے ہیں، جس سے اینڈوکرائن سسٹم متاثر ہوسکتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کے حتمی شواہد موجود نہیں کہ گردن پر پرفیوم لگانے سے براہِ راست کینسر ہوتا ہے، تشویش بعض کیمیکلز سے بار بار اور طویل مدتی رابطے کے حوالے سے ہے، جو وقت کے ساتھ صحت کے لیے ممکنہ خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : عیسی خیل میں کھیلتے کھیلتے گاڑی میں پھنس کر 4 بچے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں