1

آپریشن شعبان:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلوچستان میں مزید9 خارجی جہنم واصل

( احمد منصور)سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائیاں  جاری،تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے ،دشوار گزار راستوں اور پہاڑوں میں چھپے ہوئے خارجی دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

 5 جولائی سے لے کر اب تک کی تمام سیکیورٹی کارروائیوں کو دیکھا جائے تو مجموعی طور پر 88 خوارج دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں.

 یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز پر کشیدگی!ایران کے قریب امریکی بحری بیڑا پہنچ گیا

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ جب تک بلوچستان کی دھرتی سے آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، تب تک یہ آپریشن شعبان اسی طرح پوری طاقت سے جاری رہے گا.

کارروائی  زیارت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد شروع کی گئی تھی.

  مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں  کے بڑے حملےمیں9بہادر پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے.

  حملے کے فوراً بعد حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے امن دشمنوں کے پورے نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا.

اسی فیصلے کے تحت پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس نے مل کر یہ مشترکہ محاذ سنبھالا ہے، جس کا بنیادی مقصد علاقے میں کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا کر کے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا اور امن قائم کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں