
(عیسیٰ ترین)حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا،ضلع کوئٹہ کو ضلع کوئٹہ ایسٹ اور ضلع کوئٹہ ویسٹ میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
ضلع کوئٹہ ایسٹ میں سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز شامل ہیں جبکہ ضلع کوئٹہ ویسٹ میں کچلاک، بروری اور پنجپائی سب ڈویژنز شامل ہیں۔
ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کے مطابق نئے ڈویژن میں لسبیلہ، حب اور آواران کے اضلاع شامل ہوں گے۔
سب تحصیل سارونہ کو ضلع خضدار سے الگ کرکے اس کی دو یونین کونسلوں کو دو مختلف اضلاع میں شامل کر دیا گیا ہے،سب تحصیل سارونہ کی ایک یونین کونسل کو ضلع لسبیلہ جبکہ دوسری کو ضلع حب کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اورڈیزل کے بعدہوائی جہاز کا ایندھن بھی مہنگا
نوٹیفکیشن کے مطابق لسبیلہ ڈویژن کا ہیڈکوارٹر ضلع لسبیلہ میں قائم کیا گیا ہے۔