1

گلگت بلتستان میں سیاسی و انتظامی امور اور گورنرکی تقرری کیلئے کمیٹی قائم

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں سیاسی و انتظامی امور اور گورنرکی تقرری کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنادی۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں انجینئر امیر مقام اور رانا ثنااللہ شامل ہیں۔
 ذرائع کے مطابق کمیٹی گلگت بلتستان میں گورنر کے عہدے پر امیدوار فائنل کرے گی  اور گورنر کے امیدواروں کا نام پارٹی قیادت کو بھجوائے گی،مسلم لیگ ن نے بلتستان سے ہی گورنر کا امیدوار فائنل کرنے کا عندیہ دیاہے ،ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پارٹی میں پرانی اور وفادار شخصیت کو آگے لانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کافیصلہ
ذرائع کے مطابق پارٹی کے 3بڑوں کی جلد بیٹھک ہو گی،اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام متحرک ہو گئے ہیں، انہوں نےجی بی میں پارٹی کے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور سیاسی ایجنڈے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں