1

مون سون سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت مکمل تیار شرجیل میمن

(احسن عباسی ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مون سون اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت مکمل طور پر تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں مون سون تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرجیل میمن کے مطابق ہیٹ ویوز سے نمٹنے کے لیے وفاق اور سندھ کے درمیان مؤثر ہم آہنگی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیکسٹ جنریشن ارلی وارننگ سسٹم اور پریڈکٹو ڈیزاسٹر انٹیلی جنس سسٹم اہم پیش رفت ہیں، جن کی بدولت موسمیاتی اور جغرافیائی خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی جبکہ انسانی جانوں، بنیادی ڈھانچے اور املاک کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں سیاسی و انتظامی امور اور گورنرکی تقرری کیلئے کمیٹی قائم

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلاب، دریائی طغیانی، شدید گرمی اور خشک سالی جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

 اس لیے پرخطر حالات میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت تمام متعلقہ محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

 جبکہ مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسائل، مشینری اور امدادی اقدامات ہر وقت فعال رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں