
(راؤ دلشاد)پنجاب میں نوازشریف سینٹر آف ایمیننس نے عوامی مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا۔
لاہور میں 65نوازشریف سینٹر زآف ایمیننس میں داخلوں کیلئے 71ہزار سے زائدطلبہ امیدوارہیں،صوبہ بھر میں 114نوازشریف سینٹرز آف ایمیننس14اگست تک فنکشنل کرنے کا ہدف دیاگیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ستمبر تک 300نوازشریف سینٹر آف ایمیننس مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف سینٹر آف ایمیننس پنجاب میں تعلیمی انقلاب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کودی گئی بریفنگ میں بتایا گیاکہ نوازشریف سینٹر آف ایمیننس میں 2 لاکھ ماہانہ آمدن والے والدین کے بچوں سے فیس نہیں لی جائے گی،ہر کلاس میں 30طلبہ،بہترین اساتذہ،اعلیٰ تعلیم اورمحروم طبقے کیلئے زیرو فیس ہوگی،فل فیس ادائیگی کی استطاعت رکھنے والے طلبہ کیلئے بھی 10فیصد کوٹہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہناہے کہ سرکاری سکولوں کے داخلہ ٹیسٹ میں طلبہ کا رش دیکھ کر خوشی ہوئی،معیاری تعلیم کا نیا نام نوازشریف والا سکول ہے،داخلوں کے لئے طلبہ کا رش سرکاری سکولوں پر اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے،پنجاب کے ہر ڈویژن،ہرڈسٹرکٹ اورتحصیل میں نوازشریف سینٹر آف ایمیننس بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے بیسٹ ایئرپورٹ سروس ایوارڈ
مریم نوازشریف کاکہناہے کہ نوازشریف سینٹر آف ایمیننس دل کے بہت قریب ہے،کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔