
(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں یونی ورسٹی روڈ 5 سال سے زیر تعمیر ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے۔
مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی ھکومت میں وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، اب وہ نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا کہ 18 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، رہنے کے قابل 173 شہروں میں کراچی 170 ویں نمبر پر ہے۔ 5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے۔
مفتاح اسمعیل نے آج کراچی میں ایک پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا کہ اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملتی۔ کاروباری افراد، شہریوں سے ٹیکس جمع کرتے ہیں، متوسط طبقے کے بچے یہاں پڑھتے ہیں اور اساتذہ کو تین ماہ سےتنخواہ نہیں ملیں۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ کی تعلیم سب سے بری ہے، سندھ میں صحت اور پولیس کا حال بھی برا ہے، گزشتہ چار سال میں پاکستانیوں کی اوسط آمدنی کم ہوئی ہے، ملک میں پیٹرول مہنگا ہونے کی اصل وجہ ٹیکس ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ حکومت کے اپنے اعداد و شمار ہیں کہ چار سال میں 78 فیصد مہنگائی بڑھی، تنخواہ پر گزارا کرنے والے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، 29 فیصد افراد غربت کی شرح سے نیچے گزارہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشئیر برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کا الرٹ جاری ہو گیا