
(24 نیوز )صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں شاندار کامیابیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا،دہشت گرد ملک و قوم پر بوجھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،بلوچستان میں امن کی خاطر فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ،مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی