1

وزیراعظم منتخب نہیں ہیں ان کو ہٹ جانا چاہئے مفتاح اسماعیل کا انوکھا دعویٰ

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے آج کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے بعد کہا کہ وزیراعظم کو ہٹ جانا چاہئے۔ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف منتخب وزیراعظم نہیں ہیں۔   کراچی مین اپنی پریس کانفرنس کو رسمی طور پر ختم کرنے کے بعد  عوام پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کچھ صحافیوں کے ساتھ مزید باتیں کیں۔ 

پریس کانفرنس ختم کرنے کے بعدسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا کہ  وزیراعظم شہباز شریف تو منتخب وزیراعظم نہیں ہیں۔ ان کو ہٹ جانا چاہئے۔ مفتاح اسمعیل سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کو کون ہٹا سکتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے اس سوال کا جواب یہ دیا کہ وزیراعظم کو حاکم وقت ہٹا سکتا ہے۔ 

صحافی  نے سوال کیا کہ مفتاح اسماعیل نے محسن نقوی کے متعلق سوال کا جواب کیوں نہیں دیا، مفتاح اسماعیل نے اس سوال کا جواب یہ دیا کہ میں محسن نقوی پر بات نہیں کروں گا ۔ مجھے ڈر لگتا ہے کہ  پولیس گھر پر آئے گی۔مجھے رات کو پولیس والوں سے مار کھانا اچھا نہیں لگتا ۔

مفتتاح اسماعیل نے کہا  جو چیز چار سال پہلے 100 روپے کی ملتی تھی وہ اب 178 روپے کی ملتی ہے۔  ہر دس میں سے تین پاکستانیوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے بھی میسر نہیں ہیں۔ہرسال غربت بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 60 سالوں میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کم ترین سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  مفتاح اسمعیل کے کراچی میں یونیورسٹی روڈ مکمل نہ ہونے پر پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات 

مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا کہ وزیر خزانہ اورنگزیب صاحب کو  کام س کرنےے روکا جاتا ہے۔ ان کو اسحاق  ڈار صاحب روکتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  ملک میں 21 دن کا اور جنگ کے وقت 28 دن کا تیل تھا۔آئل مارکیٹنگ کمپنییوں نے جنگ سے پہلے جنوری میں تیل خریدا تھا۔ فروری میں تیل کی قیمتیں غلط بڑھائی گئیں۔

75 ارب روپے سے ریفائنریز کو نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، اپنی تباہ کن معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں